Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دبئی اور سعودی عرب میں تجارتی حجم 500 ارب درہم

 عرب دنیا میں دبئی کی سب سے بڑی تجارت ہے ( فوٹو وام)
 دبئی اور سعودی عرب کے درمیان گزشتہ دس برس 2010 سے 2020 تک ماسوا تیل تجارت کا حجم 500 ارب درہم کا رہا ہے جو عرب دنیا میں دبئی کی سب سے بڑی  اور عالمی سطح پر پانچویں بڑی تجارت ہے۔
 متحدہ عرب امارات کی خبررساں ایجنسی وام کے مطابق دبئی کسٹمز کے ڈی جی احمد محبوب مصبح کا کہنا ہے کہ متحدہ عرب امارات کے ساتھ سعودی عرب کا عظیم اقتصادی تعلق دونوں ممالک میں مضبوط تعلقات کا عکاس اور مختلف شعبوں میں قریبی تعاون کا اظہار بھی ہے۔
یاد رہے کہ سعودی عرب کے 90 ویں قومی دن کو متحدہ عرب امارات میں بھی منایا جا رہا ہے اور اس کا موضوع’ ہمیشہ ساتھ ‘ ہے۔
ڈی جی دبئی کسٹمز نے مزید کہا کہ رواں سال کی پہلی ششماہی میں سعودی عرب کے ساتھ دبئی کی بیرونی تجارت کا حجم بڑھ کر 24 ارب درہم ہوگیا جس میں 4 ارب درہم کی درآمدات اور 8.2 ارب درہم کی برآمدات کے ساتھ 3.17 ارب درہم کی ری ایکسپورٹس شامل ہیں۔
احمد محبوب مصبح  کا کہنا تھا کہ دبئی کسٹمز کی طرف سے پانچویں ڈبلیو سی او گلوبل اے ای او کانفرنس میں سعودی عرب بھی شریک ہوگا۔ کانفرنس کا انعقاد فروری 2021 میں ہونا ہے جس میں ورلڈ کسٹمز آرگنائزیشن اور فیڈرل کسٹمز اتھارٹی کا تعاون بھی حاصل ہوگا۔ 

شیئر: