Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اداکارہ سنبل شاہد کا کورونا سے انتقال

سنبل شاہد نے پی ٹی وی اور نجی چینلز کے بے شمار ڈراموں میں کام کیا (فوٹو: ٹوئٹر)
اداکارہ بشریٰ انصاری کی بڑی بہن سنبل شاہد کورونا کے باعث لاہور میں انتقال کر گئیں۔
مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق بشریٰ انصاری نے سنبل شاہد کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کو ایک ماہ قبل کورونا ہوا تھا۔ قبل ازیں کئی بار بشریٰ انصاری اپنی بہن کے لیے دعا کی اپیل بھی کر چکی تھیں۔
سنبل شاہد لاہور کے ایک پسپتال میں زیر علاج تھیں، ان کو 22 اپریل کو وینٹی لیٹر پر منتقل کیا گیا تھا۔
سنبل شاہد نے پی ٹی وی اور نجی چینلز کے بے شمار ڈراموں میں کام کیا۔
سنبل شاہد نے ملکہ عالیہ، تاکے کی آئے گی بارات، عشقہ وے اور نند سمیت کئی ڈراموں میں یادگار کردار نبھائے۔
ڈیڑھ سال قبل سنبل شاہد کے صاحبزادے چترال میں پیراگلائیڈنگ کرتے ہوئے حادثے کا شکار ہونے کے بعد ہلاک ہو گئے تھے۔ 
شوبز سے وابستہ حلقوں نے سنبل شاہد کی وفات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے عوام سے ایس او پیز پر عمل کرنے کی اپیل کی ہے۔

شیئر: