Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

خمیس مشیط پر حملہ ناکام، عرب اتحاد نے ڈرون تباہ کر دیا

عرب اتحاد نے کہا کہ حوثیوں کے حملے عالمی قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہے۔ فائل فوٹو: ایس پی اے
عرب اتحاد نے یمن کے حوثی باغیوں کا سعودی عرب کے شہر خمیس مشیط کا نشانہ بنانے کے لیے بھیجا گیا ایک اور ڈرون تباہ کر دیا ہے۔
سعودی عرب کی سرکاری نیوز ایجنسی ایس پی اے کے مطابق عرب اتحاد نے کہا ہے کہ عام شہریوں کی زندگیوں اور املاک کو بچانے کے لیے وہ تمام آپریشنل اقدامات کیے جا رہے ہیں جو اُن کے لیے خطرے کا باعث بننے والے عوامل کا مقابلہ کر سکیں۔

 

عرب اتحاد نے کہا کہ حوثیوں کی جانب سے شہریوں کو نشانہ بنانے کی کوشش عالمی قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہے۔
عرب نیوز کے مطابق بین الاقوامی برادری کی جانب سے مملکت پر حملوں اور سعودی سکیورٹی کی حمایت کے بعد ایران کے حمایت یافتہ یمن کے حوثی باغیوں نے سعودی عرب پر حملے تیز کیے ہیں جن میں اہم تیل تنصیبات اور عام شہری املاک کو نشانہ بنایا جاتا ہے۔

شیئر: