Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جازان پر حوثیوں کے حملے ناکام ، بیلسٹک میزائل اور ڈرونز تباہ

حوثی ملیشیا بین الاقوامی انسانی قانون کی سنگین خلاف ورزیاں کر رہی ہے۔(فوٹو العربیہ)
سعودی عرب کے ایئر ڈیفنس سسٹم نے پیر کی صبح  نجران پر حوثی ملیشیا کے بیلسٹک میزائل اور ڈرونز حملوں کی کوشش ناکام بنائی ہیں۔
سعودی خبر رساں ایجنسی ایس پی اے نے عرب اتحاد کے حوالے سے بتایا کہ ’نجران کی طرف داغے گئے دو بیلسٹک میزائلوں کو راستے میں روک کر تباہ کر دیا گیا‘۔
 عرب اتحاد نے اس سے قبل جازان کی طرف بھیجے گئے دو ڈرون بھی راستے میں روک کر تباہ کیے تھے۔
عرب اتحاد کا کہنا ہے کہ’ حوثی ملیشیا بین الاقوامی انسانی قانون اور اقدار کی سنگین خلاف ورزیاں کر رہی ہے‘۔
اس سال کے آغاز سے اب تک حوثی ملیشیا کی طرف سے سعودی عرب میں شہری علاقوں اور اہم آئل تنصیبات کو نشانہ بنانے کے لیے درجنوں میزائل اور ڈرونز حملے کیے جا چکے ہیں۔

شیئر: