Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امارات میں کورونا کیسز میں مسلسل کمی

اتوار کو کورونا سے 3 اموات ہوئیں- (فوٹو الامارات الیوم)
متحدہ عرب امارات میں کورونا کے نئے  مریضوں کی تعداد میں کمی واقع ہورہی ہے-
اماراتی خبررساں ایجنسی ’وام‘ کے مطابق اتوار کو کورونا کے 1572 نئے کیسز سامنے آئے جس کے بعد کل مریض 5 لاکھ 36 ہزار 17 ہوگئے- اسی طرح اتوار کو شفاپانے والے افراد کی تعداد 1560 رہی جس کے بعد کل صحت یاب افراد کی تعداد 5 لاکھ  16 ہزار 329 تک پہنچ گئی ہے- 3 اموات کے بعد کل تعداد 1613 ہوگئی ہے-

گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 19045 کورونا ویکسین کی خوراکیں دی گئیں- (فوٹو وام)

اماراتی وزارت صحت نے کہا ہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے 2 لاکھ 3 ہزار 147 نئے کورونا ٹیسٹ ہوئے-
وزارت صحت نے ایک اور اعلامیہ میں کہا ہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا ویکسین کی 19 ہزار 45 خوراکیں دی گئی ہیں اس طرح اب تک کل خوراکوں کی تعداد ایک کروڑ گیارہ لاکھ 45 ہزار 934 ہوگئی ہے-
 
امارات کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز یو اے ای“ گروپ جوائن کریں

شیئر: