Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امارات میں کورونا ویکسین کی 11 ملین سے زائد خوراکوں کی تقسیم

کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 5 لاکھ17 ہزار769 ہوگئی ہے۔ (فوٹوعرب نیوز)
متحدہ عرب امارات نے مقامی شہریوں اور مقیم افراد کے لیے کورونا ویکسین کی ایک کروڑ 11 لاکھ 26 ہزار889 خوراکیں فراہم کر دی ہیں جبکہ گزشتہ شب امارات میں بسنے والوں کو 78 ہزار 342 اضافی خوراکیں فراہم کی گئی ہیں۔
عرب نیوزکے مطابق کورونا وائرس سے بچاو کے لیے متحدہ عرب امارات میں 100افراد کے لئے 112.50خوراکوں کی تقسیم کی شرح  سامنے آئی ہے۔
محکمہ صحت کے عہدیداروں نے کورونا وائرس کے پھیلاو کو روکنے کے لئے تیز رفتار ویکسی نیشن مہم شروع کی ہے ۔ اس وقت ملک میں آبادی کا زیادہ تناسب ان افراد پر مشتمل ہے جنہیں ویکسین دی جا چکی ہے۔

گزشتہ شب امارات میں  لوگوں کو 78 ہزار 342 اضافی خوراکیں دی گئی ہیں۔ (فوٹو عرب نیوز)

وزارت صحت و تحفظ(ایم او ایچ اے پی) نے کہاہے کہ یہ ویکسی نیشن پروگرام معاشرے کے تمام افراد کو ویکسین فراہم کرنے کے منصوبے کے مطابق ہے۔
امارات کی سرکاری نیوز ایجنسی وام نے خبر شائع کی ہے کہ  اس ویکسی نیشن کے ذریعے کورونا  کیسز کی تعداد کو کم کرنے اور کووڈ 19 وائرس پرقابو پانے  میں مدد ملے گی۔
دریں اثنا متحدہ عرب امارات نے کورونا وائرس کے 1735 نئے کیسزسامنے آنے کا اعلان کیا جس سے ریکارڈ شدہ کیسوں کی مجموعی تعداد  5 لاکھ 34 ہزار 445  ہوگئی ہے۔

یہ پروگرام معاشرے کے تمام افراد کو ویکسین دینے کے منصوبے کے مطابق ہے۔(فوٹو عرب نیوز)

متحدہ امارات میں کورونا وائرس کے باعث گزشتہ رات 3 مزید اموات بھی ہوئی ہیں۔اس طرح کورونا وائرس سے ہونے والی اموات کی تعداد 1610 تک پہنچ گئی ہے۔
امارات کی وزارت صحت نے یہ بھی بتایا  ہے کہ  اس وبائی مرض سے مزید1701 افراد صحت یاب بھی ہوئے ہیں جس کے بعد  صحت یاب ہونے والوں کی کل تعداد 5 لاکھ17 ہزار 769 ہوگئی ہے۔
 

شیئر: