Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کورونا وائرس، انڈیا سے سعودی شہریوں کا انخلا

دہلی سے پہلی پرواز اتوار کو سعودی عرب کے  لیے روانہ ہوئی ہے۔( فوٹو اخبار 24) 
سعودی عرب نے کورونا وائرس کی وبا بڑے پیمانے پر پھیلنے کے بعد انڈیا سے سعودی شہریوں کا انخلا شروع کردیا ہے۔ 
اخبار 24 کے مطابق دہلی کے اندرا گاندھی انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے السعودیہ کی پہلی پرواز اتوار کو سعودی عرب کے  لیے روانہ ہوئی ہے۔ 
یاد رہے کہ سعودی عرب اس سے قبل کورونا وبا پھیلنے پر دنیا کے مختلف ملکوں سے اپنے شہریوں کے انخلا کی کارروائی کرچکا ہے۔ 
 عرب نیوز کے مطابق اپریل کے آخر سے انڈیا میں روزانہ کی بنیاد پر دنیا کے سب سے زیادہ کورونا کیسز سامنے آ رہے ہیں۔
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ روز سنیچر کو کورونا وائرس کے چار لاکھ سے زائد نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ چار ہزار افراد ہلاک ہوئے۔
وزارت صحت کے اعداد و شمار کے مطابق دارالحکومت نئی دہلی سمیت سات انڈین ریاستوں میں کورونا کی مثبت شرح 30 فیصد سے زیادہ ہے۔

شیئر: