Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کورونا کے باعث ایئرعربیہ کے خالص منافع میں 52 فیصد تک کمی

آمدنی ایک سال قبل کے مقابلے میں ایک تہائی سے زیادہ کم ہوئی ہے۔( فوٹو عرب نیوز)
ایئرعربیہ نے پہلی سہ ماہی کے خالص منافع میں 52 فیصد کمی کی اطلاع کے بعد لاگت پر قابو پانے کے مزید اقدامات اپنا نے کو کہا ہے۔
عرب نیوز کے مطابق ایئر عربیہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ کورونا کی عالمی وبا کی وجہ سے آمدنی ایک سال قبل کے مقابلے میں ایک تہائی سے زیادہ 572 ملین درہم تک گر گئی۔
ایئرعربیہ کے چیئرمین شیخ عبداللہ بن محمد نے کہا کہ ’عالمی ہوا بازی کی صنعت پر کورنا کی عالمی وبا کا اثر میٹریل اور چینجنگ نیچر کا ہے۔ بہرحال ہمیں دنیا بھر کے بنیادی اصولوں اور ہوا بازی کی صنعت کی طاقت پر مکمل اعتماد ہے۔ اس کے ساتھ ہی علاقائی اور عالمی معاشی بحالی میں ہوا بازی کی صنعت اہم کردار ادا کرے گی۔‘
ان کا مزید کہنا تھا کہ ’اگرچہ ہم پر امید ہیں کہ ہوائی سفر کی پابندیاں کلیدی منڈیوں میں ویکسینیشن ڈرائیوز کی بڑھتی ہوئی شرح سے کم ہو جائیں گی۔ ایئر عرب اس عرصے کے دوران اخراجات پر قابو پانے اور کاروباری تسلسل کی تائید کے لیے مزید اقدامات اپنانے پر مرکوز ہے جبکہ ہم جہاں بھی ممکن ہو آپریشن دوبارہ شروع کرتے ہیں۔‘
جنوری 2021 سے مارچ 2021 کے دوران 1.3 ملین سے زیادہ مسافروں نے ایئر عربیہ کے پانچ  ہبز کے ساتھ اڑان بھری جبکہ ایئر لائن کی ایوریج سیٹ لوڈ فیکٹر یا مسافروں کے لیے دستیاب نشستیں 77 فیصد رہیں۔

شیئر: