Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مئی کے لیے پٹرول 91 اور 95 کی قیمتوں میں پھر اضافہ

مئی کے لیے پٹرول کے نئے نرخ منگل 11 مئی سے نافذ العمل ہو گئے۔(فوٹو سیدتی)
سعودی تیل کمپنی آرامکو نے ماہ مئی کےلیے پٹرول کے نئے نرخوں کا اعلان کیا ہے۔ اپریل کے مقابلے میں قیمتوں میں پھراضافہ کیا گیا ہے۔ 
آرامکو کی ویب سائٹ کے مطابق ماہ مئی 2021 کےلیے پٹرول 91 کے لیے فی لٹرقیمت دو ریال 8 ہلالہ جبکہ 95 کے لیے 2 ریال 23 ہلالہ مقرر کی گئی ہے۔ 
’ڈیزل اور کیروسین آئل کے نرخوں میں تبدیلی نہیں ہوئی جو 52 ہلالہ اور 70 ہلالہ فی لٹر کے حساب سے فروخت کیے جاتے ہیں‘۔
مئی کے لیے پٹرول کے نئے نرخ منگل 11 مئی سے نافذ العمل ہو گئے۔
 واضح رہے اس سے قبل اپریل میں 91 پٹرول ایک ریال 99 ہلالہ جبکہ 95 پیٹرول کے نرخ 2 ریال 13 ہلالہ  میں دستیاب تھا۔  
 پٹرول کے نرخ ہرماہ کی 10 تاریخ کو تبدیل کیے جاتے ہیں جن کا نفاذ  ہرماہ کی گیارہ تاریخ کی صبح سے کیاجاتا ہے یعنی دس تاریخ رات 12 بجے کے بعد نئے نرخ شمار کیے جاتے ہیں۔ 
 

شیئر: