Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

91، 95 کی فروخت کب شروع ہوئی اور آپ کی گاڑی کے لیے کون سا پٹرول بہتر؟ 

آرامکو کی ویب سائٹ سے یہ معلوم ہوجائے گا کہ آپ کی گاڑی کے لیے کون سا پٹرول بہتر ہے: فوٹو فری پکس
سعودی عرب کی تیل کمپنی آرامکو نے سال 2007 کے آغاز میں مملکت میں پٹرول کی دوسری قسم جسے ’اوکیٹن 91 ‘ کہا گیا متعارف کرائی۔  
اس سے قبل سعودی عرب میں ایک ہی قسم کا پٹرول استعمال ہوتا تھا جسے 95 کہا جاتا ہے۔ یہ تیل سرخ رنگ کا ہوتا ہے جبکہ دوسری متعارف کرائی جانے والی قسم 91 کا رنگ سبز ہے۔ 
آرامکوکی جانب سے سال 2006 کے نصف سے ہی پٹرول کی دوسری قسم متعارف کرائے جانے کی اطلاع جاری کر دی گئی تھی بعدازاں اس حوالےسے تمام پٹرول سٹیشن مالکان کو ہدایت کی گئی تھی کہ وہ دواقسام کے پٹرول کےلیے علیحدہ ٹینک تعمیر کرائیں۔  
تیل کمپنی آرامکو نے اگست 2006 میں ایک بیان جاری کیا جس میں دونوں اقسام کے پٹرول کی قیمتوں کے بارے میں بتایا گیا۔
سبز رنگ کا یا اوکیٹن 91 پیٹرول کی قیمت 60 ہلالہ فی لٹر جبکہ سرخ رنگ والے 95 پٹرول کی قیمت 75 ہلالہ فی لٹر مقرر کی گئی ( بعدازاں ان نرخوں میں کمی بیشی کی جاتی رہی جس کا سلسلہ تاحال جاری ہے)۔ 
پٹرول متعارف کرانے کےحوالے سے آرامکو نے سال 2007 کے آغاز کو ڈیڈ لائن قرار دیتے ہوئے تمام پٹرول سٹینشز مالکان کو سختی سے ہدایات جاری کیں جن میں کہا گیا تھا کہ پٹرول 91 اور 95 کے لیے علیحدہ ٹینک بنوائیں جائیں جو مکمل ایئرٹائٹ ہوں اور ان میں ہوا کا اخراج نہ ہو جبکہ پٹرول ٹینکوں سے پمپس تک آنے والی لائنیں بھی جدا ہوں اس کے علاوہ پمپس بھی الگ اور جدید طرز کے نصب کیے جائیں۔ 
95 پیٹرول کے بارے میں غلط فہمی 
جب مملکت میں پٹرول کی دوسری قسم 91 متعارف کرائی گئی تو لوگوں کا کہنا تھا کہ 91 پٹرول سے ان کی گاڑی کا ’پک اپ‘ کمزور ہو جاتا ہے اور پٹرول کی مائیلج بھی کم ہو جاتی ہیں ۔ 
اس حوالے سے ماہرین کا کہنا تھا کہ لوگوں کا یہ خیال غلط ہے کیونکہ کار ساز کمپنیوں کی جانب سے بیشترگاڑیوں کے انجن 91 پٹرول استعمال کرنے کے مطابق بنائے گئے ہیں۔

Caption

95 پٹرول کی خاصیت صرف گاڑی کے انجن کو سٹارٹ کرنے والی چنگاری کو شعلوں میں تبدیل کرنے کے لیے استعمال ہونے والے زیادہ پریشر کو برداشت کرنے کی ہے اس سے گاڑی کے پک اپ اور مائیلج پر کوئی اثر مرتب نہیں ہوتا ۔ ماہرین کا یہ بھی کہنا ہے کہ لوگوں کا یہ تصورت بھی غلط ہے کہ 95 پٹرول 91 سے زیادہ صاف ہوتا ہے۔  
گاڑی کو کون سا پیٹرول درکار ہے؟ 
آرامکو نے جب مملکت میں دو طرح کے یٹرول متعارف کرائے تو اس سے قبل گاڑیوں کے ماڈل اور میک کے حساب سے اس امر کا بھی تعین کیا گیا کہ کون سی گاڑی کے لیے کون سا پٹرول مناسب ہے۔ 
اس حوالے سے آرامکو نے ویب سائٹ بھی لانچ کی ہے جس کا ویب لنک دیا جا رہا ہے۔ 
http://mycar.saudiaramco.com 

سعودی عرب کی تیل کمپنی آرامکو نے سال 2007 کے آغاز میں مملکت میں پٹرول کی دوسری قسم جسے ’اوکیٹن 91 ‘ کہا گیا متعارف کرائی۔: فولاو فری پکس

ویب لنک اوپن کرنے کے بعدآپ اپنی گاڑی کا میک ماڈل درج کریں جس سے یہ معلوم ہوجائے گا کہ آپ کی گاڑی کے لیے کون سا پٹرول بہتر ہے۔ 
اس کے علاوہ گاڑی کمپنیوں کی جانب سے جاری کتابچے میں بھی اس امر کا وضاحت کی جاتی ہے کہ انجن کی ساخت کیا ہے اور اس کے کون سا پٹرول بہتر رہے گا۔ 
گاڑی کے لیے مناسب پٹرول کا انتخاب خود بھی کیا جا سکتا ہے اس حوالے سے ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر آپ اپنی گاڑی میں 91 پٹرول استعمال کرتے ہیں اور یہ محسوس کرتے ہیں کہ چڑھائی پر گاڑی کا پریشر کم ہو جاتا ہے تو پٹرول تبدیل کیا جا سکتا ہے۔ 
 
 

شیئر: