اپریل کے لیے پٹرول 91 اور 95 کے نرخ پھر بڑھ گئے
پٹرول کی نئی قیمتوں کا اطلاق گیارہ اپریل سے ہوگیا۔(فوٹو سیدتی)
سعودی تیل کمپنی آرامکو نے ماہ اپریل کےلیے پٹرول کے نئے نرخوں کا اعلان کیا ہے۔ مارچ کے مقابلے میں قیمتوں میں پھراضافہ کیا گیا ہے۔
ویب نیوز عاجل کے مطابق ماہ اپریل 2021 کےلیے پٹرول 91 کے لیے فی لٹرقیمت ایک ریال 99 ہلالہ جبکہ 95 کے لیے 2 ریال 13 ہلالہ مقرر کی گئی ہے۔
’ڈیزل اور کیروسین آئل کے نرخوں میں تبدیلی نہیں ہوئی جو 52 ہلالہ اور 70 ہلالہ فی لٹر کے حساب سے فروخت کیے جاتے ہیں‘۔
اپریل کے لیے پیٹرول کے نئے نرخ اتوار 11 اپریل سے نافذ العمل ہو گئے۔
واضح رہے اس سے قبل مارچ میں پٹرول کی فی لٹر قیمت میں اضافہ کے بعد 91 پیٹرول ایک ریال 90 ہلالہ جبکہ 95 پیٹرول کے نرخ 2 ریال 4 ہلالہ تھی۔
پیٹرول کے نرخ ہرماہ کی 10 تاریخ کو تبدیل کیے جاتے ہیں جن کا نفاذ ہرماہ کی گیارہ تاریخ کی صبح سے کیاجاتا ہے یعنی دس تاریخ رات 12 بجے کے بعد نئے نرخ شمار کیے جاتے ہیں۔
یاد رہے ’ فروری میں 91 پٹرول کی فی لٹر قیمت ایک ریال 81 ہلالہ جبکہ جنوری میں 91 پٹرول کی فی لٹر قیمت ایک ریال 62 ہلالہ تھی‘۔
جبکہ فروری میں 95 پٹرول کی فی لٹر قیمت ایک ریال 94 ہلالہ جبکہ جنوری کے لیے 95 پٹرول کی فی لٹر قیمت ایک ریال 75 ہلالہ رہی ہے۔