Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب: سونے کی قیمت میں اضافہ 

21 قیراط کا 8 گرام والا بسکٹ 1547.82 ریال میں فروخت ہوا- (فوٹو عاجل)
عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت منگل کو بڑھنے کے اثرات مملکت کی گولڈ مارکیٹ پر بھی پڑے- 
عاجل ویب سائٹ کے مطابق مملکت میں منگل کو 24 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 221.12 ریال رہی- اسی طرح 21 قیراط ایک گرام سونے کی  قیمت 193.48 رہی- واضح رہے کہ مملکت میں 21 قیراط کے سونے سے بنی اشیا پسند کی جاتی ہیں- 
اٹھارہ قیراط ایک گرام سونےکی قیمت  165.84 ریال رہی جبکہ 14 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 128.99 ریال ہوگئی- 
منگل کو ایک اونس سونے کی قیمت سعودی مارکیٹ میں  6881.25 رہی جبکہ 21 قیراط کا 8 گرام والا بسکٹ 1547.82 ریال میں فروخت ہوا- 
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: