Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شاہ سلمان بن عبدالعزیز کا عید الفطرکے موقع پرمبارک باد کا پیغام

خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے شہریوں اور مملکت میں رہنے والے غیر ملکیوں کے علاوہ دنیا بھر کے مسلمانوں کو عید الفطرکے موقع پرمبارک باد کا پیغام دیاہے۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے ‘ کے مطابق قائمقام وزیر اطلاعات ڈاکٹر ماجد عبداللہ القصبی نے کہا کہ خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے عید الفطر کے مبارک موقع پراپنی جانب سے خصوصی مبارک باد کے پیغام میں کہا ہے کہ ’ ہم رب کریم کے شکر گزار ہیں جس نے ہمیں حرمین شریفین اور بیت اللہ کا حج و عمرہ کرنے والوں کی خدمت کا شرف عطا کیا۔ ہم اس عظیم مقصد کےلیے ہرممکن کوشش کرتے ہیں تاکہ ضیوف الرحمان کو ہرطرح کا آرام مہیا کیاجائے۔
امسال ہماری حکومت نے جو حفاظتی اقدامات کیے ان کا ہدف کورونا وائرس کے خطرے سے محفوظ رکھتے ہوئے لوگوں کی سلامتی کو یقینی بنانا تھا تاکہ وہ مطمئن رہتے ہوئے عمرہ ادا کریں۔
مبارک باد کے پیغام میں خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے مزید کہا ’دنیا کو اس وقت جس وبا کا سامنا ہے یہ اس امر کی متقاضی ہے کہ ہم مل کرصحت کے حوالے سے حفاظتی اقدامات پر عمل کریں جو وزارت صحت کی جانب سے مقرر کیے گئے ہیں جن میں سماجی فاصلے کے اصول پرعمل کرنے کے علاوہ ویکسین لینا بے حد اہم ہے جس سے ہمارا معاشرے رب تعالی کے کرم سے اس بیماری سے محفوظ ہوگا۔

شیئر: