Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شاہ سلمان کی زیر صدارت ’شاہ عبدالعزیز فاؤنڈیشن‘ کا اجلاس

خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے ’شاہ عبدالعزیز فاونڈیشن کے 51 ویں بورڈ اجلاس کی صدارت کی۔
اجلاس میں خادم حرمین شریفین شاہ سلمان نےقومی تاریخ کی اہمیت پرزوردیا۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق ’نیوم‘ میں پیر کو’شاہ عبدالعزیز فاونڈیشن ‘ کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے قومی تاریخ کو انتہائی اہم قراردیتے ہوئے تاریخی واقعات کے بارے میں معلومات کو عام کرنے پر زور دیا تاکہ ہر کوئی اہم  تاریخی واقعات سےمستفیض ہو سکے۔
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے ’شاہ عبدالعزیز فاونڈیشن‘ کے قیام سے لیکر آج تک کی 50 سالہ کارکردگی کو سراہا۔
اجلاس میں مختلف موضوعات پر غور کرنے کے بعد متعدد فیصلے کیے گئے جن میں سال 2021 – 2023 تک کے لیے فاونڈیشن کے مجوزہ منصوبوں کی منظوری دی گئی ساتھ ہی تاریخی دستاویزات کو محفوظ رکھنے اورانکی درجہ بندی کی پالیسی کی منظوری دی گئی۔
آن لائن اجلاس میں فاونڈیشن کے قیام کو 50 برس مکمل ہونے پر آئندہ برس تقریب منعقد کرنے کی بھی منظوری دی۔
بورڈ اجلاس میں سال کے دوران کی جانے والی ثقافتی سرگرمیوں کے حوالے سے بھی آگاہ کیا گیا

شیئر: