Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عید کے پہلے روز یمنی نے اپنے ہم وطن کو قتل کردیا

عید کے پہلے روز مکہ مکرمہ کے ایک ہوٹل میں یمنی نے اپنے ہم وطن کو قتل کردیا۔ ملزم کو آلہ قتل کے ساتھ گرفتار کرلیاگیا۔ پولیس نے واردات کی رپورٹ درج کرکے ملزم کو آلہ قتل کے ساتھ پراسیکیوشن کے حوالے کردیا۔
ویب نیوز ’عاجل ‘ کے مطابق قتل کی سنگین واردات مکہ مکرمہ کے علاقے ’العزیزیہ‘ میں ہوئی جہاں ایک ہوٹل میں موجود دویمنیوں میں کسی بات پرجھگڑاہوا جس پر ایک شخص نے چاقو سے اپنے ساتھی پرحملہ کیا۔ چاقو کا وارخطرناک ثابت ہوا۔
ہوٹل انتظامیہ نے فوری طورپر پولیس کومطلع کیا۔ پولیس ٹیم اطلاع پاتے ہی جائے واردات پرپہنچ گئی۔ ملزم کو آلہ قتل کے ساتھ حراست میں لے لیا گیا۔
ملزم سے ابتدائی بیان لینے کے بعد اسے پراسیکیوشن کے ادارے کے سپرد کردیا گیا جہاں وقوعہ کی مزید تحقیقات مکمل کی جائیں گی بعدازاں چالان کرمنل کورٹ میں بھیجا جائے گا۔  

شیئر: