Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دبئی کی ڈیزرٹ سفاری سعودی عرب میں لانے کی تیاریاں

سعودی عرب میں تمام سروسز پر مشتمل مینجمنٹ کمپنی بنائی جائے گی (فوٹو: عرب نیوز)
مشترکہ سعودی گروپ الجان اینڈ برادرز دبئی کی ڈیزرٹ ایڈونچرر کی مہمات کو مملکت میں لانے جا رہا ہے کیونکہ بین الاقوامی سیاحت میں تیزی کی امید کی توقع ہے۔
عرب نیوز کے مطابق اس مشترکہ منصوبے پرعریبین ٹریول مارکیٹ میں دستخط کیے گئے جس کے تحت سعودی عرب میں تمام سروسز پر مشتمل مینجمنٹ کمپنی بنائی جائے گی جو متحدہ عرب امارات کی ڈیزرٹ ایڈونچرر ٹورازم کی طرز پر ہو گی۔

 

سعودی ٹورازم اتھارٹی کے سی ای او فہد حمید الدین کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ’گزرے 18 ماہ کی مشکلات کے باوجود ہم نے ملک کے مختلف حصوں کی سیر اور مختلف علاقوں میں وقت گزارنے کے سلسلے کو بڑھتے دیکھا ہے اور ہم سعودی عرب میں سیاحت کے مستقبل کے لیے پرامید ہیں۔‘
الجان اینڈ برادرز مشرق وسطیٰ کے بڑے نجی گروپس میں سے ایک ہے، جس کا کاروبار کپڑے، ریئل اسٹیٹ، سامان رسد اور تفریح کے میدانوں میں پھیلا ہوا ہے۔
گروپ کے سیاحت اور ہاسپٹیلٹی کے سپانسر فہد بن سعد الجان کا کہنا ہے کہ ’اگرچہ یہ شراکت داری ہے، مگر ہم صرف اس شعبے میں مارکیٹ لیڈر کے طور پر ہی سامنے نہیں آئیں گے بلکہ نئی ملازمتیں پیدا کرنے کے ساتھ ساتھ مملکت کو سیاحت کے لحاظ سے اہم ترین مقام کے طور پر سامنے لانے میں بھی مدد دیں گے۔‘

شیئر: