Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض میں عالمی تنظیم سیاحت کا ریجنل آفس قائم ہوگا

ریجنل آفس مملکت کی طرف سے عالمی تنظیم کے لیے تحفہ ہوگا۔ (فوٹو عاجل)
سعودی عرب دارالحکومت ریاض میں عالمی تنظیم سیاحت کا ریجنل آفس قائم کرے گا جو مملکت کی طرف سے عالمی تنظیم کے لیے تحفہ ہوگا۔ 
عاجل ویب سائٹ کے مطابق سعودی سرکاری گزٹ ام القری نے جمعے کو یہ اطلاع شائع کی ہے کہ سعودی کابینہ نے عالمی تنظیم سیاحت اور مملکت کے درمیان ریجنل آفس کے حوالے سے ہونے والے معاہدے کی منظوری دی ہے۔ 
عالمی تنظیم اور سعودی عرب نے 17 ستمبر 2020 کو تبلیسی سٹی میں معاہدہ کیا تھا جو دس نکات پر مشتمل ہے۔ اس کے تحت سعودی عرب عالمی تنظیم کو ریجنل آفس کے لیے مفت عمارت مہیا کرے گا البتہ ریاض میں دفتر کی جگہ کا انتخاب فریقین مل جل کر کریں گے۔
عالمی تنظیم سیاحت ریجنل آفس کے تمام اہلکاروں کا تقرر کرے گی۔ ڈائریکٹر سمیت تمام اہلکاروں کی تقرری آرگنائزیشن ہی انجام دے گی۔ تمام اہلکار عالمی تنظیم کے سیکریٹری جنرل کی نگرانی میں کام کریں گے۔  

شیئر: