Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تعطیلات اور سفر کے دوران احتیاطی تدابیر، وزارت صحت کے مشورے

صحت و سلامتی برقرار رکھنے کے لیے پابندی ضروری ہے۔ (فوٹو سبق)
سعودی وزارت صحت نے مشورہ دیا ہے کہ’ موسم گرما کی تعطیلات اور سیاحت کے دوران حفاظتی تدابیر کی سختی سے پابندی کی جائے‘۔
’ کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے اور معاشرے کے تمام افراد کی صحت و سلامتی برقرار رکھنے کے لیے پابندی ضروری ہے‘۔  
سبق ویب سائٹ کے مطابق وزارت صحت نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سعودی عرب میں کورونا وائرس کی تازہ صورتحال سے متعلق اعدادوشمار جاری کرتے ہوئے بتایا کہ بدھ کو پچھلے چوبیس گھنٹے کے دوران ایک ہزار 213 نئے مصدقہ کیسز ریکارڈ پر آئے ہیں۔
وزارت صحت نے تمام سعودی شہریوں اور مقیم غیرملکیوں کو مشورہ دیا کہ ’وہ وائرس کے حوالے سے استفسارات کا جواب حاصل کرنے یا صحت کی خرابی پر مشاورت کے لیے چوبیس گھنٹے کسی بھی وقت 937 پر رابطہ کرسکتے ہیں‘۔
علاوہ ازیں سعودی عریبین ایئرلائنز السعودیہ نے ٹوئٹر پر سعودیوں کے سفر کے حوالے سے مقررہ ہدایات کی یاد دہانی کراتے ہوئے کہا کہ ’جو سعودی شہری کووڈ 19 ویکسین کی دونوں خوراکیں لے چکے ہوں، پہلی خوراک لینے کے بعد 14 روز گزر چکے ہوں یا کورونا وائرس سے صحت یاب ہوگئے ہوں ایسے سعودی شہری بیرون ملک جاسکتے ہیں‘۔ 
السعودیہ نے بیان میں کہا کہ’ اندرون ملک فضائی سفر کے لیے ویکسین لینا ضروری نہیں، ویکسین کی شرط بیرون ملک سفر کے لیے ہے‘۔ 

شیئر: