Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی وزیر ثقافت کی یونانی وزیراعظم سے ملاقات

دونوں ملک ثقافتی پروگرام میں ایک دوسرے سے تعاون کریں گے- (فوٹو ایس پی اے)
سعودی وزیر ثقافت شہزادہ بدر بن فرحان نے جمعرات کو یونانی وزیراعظم کریاکوس متسو تاکیس سے ایتھنز میں ملاقات کرکے یونان  کا دو روزہ سرکاری دورہ مکمل کرلیا-
ایس پی اے کے  مطابق شہزادہ بدر بن فرحان نے خادم حرمین شریفین شاہ سلمان اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی جانب سے خیر سگالی کے پیغامات وزیراعظم کو پہنچائے-
انہوں نے یونانی عہدیداروں کے ساتھ ہونے والی ملاقاتوں میں طے پانے والے امور کا جائزہ لیا-
سعودی وزیر نے کہا کہ یونان کے ساتھ مشترکہ ثقافتی تعاون  کی بدولت دونوں ملکوں کے عوام کے درمیان منفرد تعلقات گہرے ہوں گے-
سعودی وزیر ثقافت نے اپنے دورہ یونان کا آغاز بدھ کو یونان کی صدر سے ملاقات کرکے کیا تھا- انہوں نے بدھ اور جمعرات کو یونان کے اعلی عہدیداروں خصوصا کھیلوں اور ثقافت کے وزیراور وزیر خارجہ سے ملاقاتیں کیں-
شہزادہ بدر بن فرحان نے سعودی عرب اور یونان کے درمیان ثقافت کے شعبوں میں وسیع البنیاد تعاون کی داغ بیل ڈال دی- دونوں ملک آئندہ دو سال کے دوران ہمہ جہتی ثقافتی پروگرام میں ایک دوسرے سے تعاون کریں گے-
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں
 

شیئر: