Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کورونا ویکسین کی ایک کروڑ 23 لاکھ سے زیادہ خوراکیں

چوبیس گھنٹوں میں 2 لاکھ سے زیادہ کورونا ویکسین کی خوراکیں دی گئیں- (فوٹو عرب نیوز)
سعودی عرب میں وزارت صحت نے کہا ہے کہ اب تک کووڈ 19 ویکسین کی ایک کروڑ 23 لاکھ 65 ہزار 516 خوراکیں دی گئی ہیں۔
اخبار 24 کے مطابق وزارت صحت کا بیان میں کہنا ہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مقامی شہریوں اور مقیم غیرملکیوں کو 2 لاکھ 15 ہزار 700 سے زیادہ خوراکیں دی گئی ہیں۔
 یاد رہے کہ وزارت صحت نے کورونا ویکسین کا پہلا مرحلہ 17 دسمبر 2020 کو شروع کیا تھا جبکہ دوسرے مرحلے کا آغاز 18 فروری 2021 کو شروع کیا گیا تھا۔
نئے مرحلے کے دوران ویکسین سینٹرز پورے ملک میں کھول دیے گئے۔ جہاں سعودیوں اور مقیم غیرملکیوں کو ویکسین مفت فراہم کی جارہی ہے۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: