Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حائل میں ٹائر سکریچنگ اور دیگر خلاف ورزیوں پر نوجوان گرفتار 

ڈرائیور گاڑی کی تین عقبی نمبر پلیٹیں رکھے ہوئے تھا۔( فوٹو سبق)
سعودی عرب میں حائل ٹریفک پولیس نے بغیر نمبر پلیٹ والی گاڑی سے ٹائر سکریچنگ کرنے والے مقامی نوجوان کو گرفتار کیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ ’مقامی نوجوان نے ٹریفک قانون کی متعدد خلاف ورزیاں کی تھیں۔ پہلی خلاف ورزی ٹائر سکریچنگ، دوسری بغیر نمبر پلیٹ والی گاڑی کا استعمال اور تیسری خلاف ورزی اس کی وڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کرنا ہے‘۔
حائل ٹریفک پولیس نے بتایا کہ ’وڈیو کلپ کی مدد سے پہلے بغیر نمبر پلیٹ والی گاڑی تک رسائی حاصل کی گئی۔ اس کے بعد ڈرائیورکو گرفتارکیا گیا۔ نوجوان کو قانونی سزا دلانے کے لیے ٹریفک اتھارٹی کے حوالے کردیا گیا ہے‘۔ 
سعودی محکمہ ٹریفک نے ٹوئٹر پر ایک تصویر جاری کی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ  ڈرائیور گاڑی کی تین عقبی نمبر پلیٹیں رکھے ہوئےتھا۔

شیئر: