Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

صامطہ میں شاہراہ پر ٹائر سکریچنگ کرنے والا گرفتار

وڈیو کلپ کے بعد گرفتاری عمل میں آئی- (فوٹو اخبار 24)
سعودی محکمہ ٹریفک نے جمعرات کو بیان جاری کرکے  کہا ہے  کہ ریاض ریجن کی صامطہ کمشنری میں شاہراہ پرجنونی انداز میں ٹائر سکریچنگ کرنے والے مقامی شہری کو گرفتار کرلیا-
اخبار 24 کے مطابق محکمہ ٹریفک نے توجہ دلائی ہے کہ ڈرائیور انتہائی بھیانک شکل میں شاہراہ پر گاڑی چلا رہا تھا- اس نے نہ صرف یہ کہ  اپنی جان کو خطرے میں ڈال دیا تھا بلکہ راہگیروں کی سلامتی بھی داؤ پر لگا دی تھی- مقررہ سزا دلانے کے لیے اسے ٹریفک اتھارٹی کے حوالے  کردیا گیا-
محکمہ ٹریفک نے سعودی ڈرائیور کے خلاف کارروائی اس وڈیو کلپ کے تناظر میں کی ہے جس میں وہ صامطہ کمشنری کی شاہرا ہ پر ٹائر سکریچنگ کرتا نظر آرہا ہے-
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: