Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

یمن میں یتیموں کی مدد کے لیے شاہ سلمان مرکز کے منصوبے

مرکز نے اپریل میں 3 ہزار خدمات کا اہتمام کیا ہے( فوٹو عرب نیوز)
کنگ سلمان ہیو مینیٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر یمن میں عدن، مارب اور المھرہ گورنریٹس میں یتیم یمنیوں کو فوری مدد فراہم کررہا ہے۔
سعودی خبر رساں ادارے ایس پی اے کے مطابق کنگ سلمان ہیو مینیٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر نے اپریل میں 3 ہزار خدمات کا اہتمام کیا جس میں نفسیاتی اور کمیونٹی سپورٹ، ہیلتھ کیئر اور مینٹینس کی ادائیگیاں شامل تھیں۔
ان خدمات  کے تحت منتخب گورنریٹس میں ایک ہزار افراد کی مدد کی جن میں 55 فیصد مرد، 45 فیصد خواتین،75 فیصد مقامی اور 25 فیصد  داخلی طور پر بے گھر سٹیٹس کے حامل ہیں۔
یہ مملکت کے ہیومینیٹیرین منصوبوں کے ایک حصے کے طور پر آتی ہے جس کی نمائندگی کنگ سلمان ہیو مینیٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر کرتا ہے۔ شاہ سلمان مرکز یمنی یتیموں کی حفاظت،ان کو بااختیار بنانے،ان کی دیکھ بھال اور ان کے رہائشی حالات کو بہتر بنانے کے لیے کوشاں ہے۔
دریں اثنا کنگ سلمان ہیو مینیٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر یمن کے عدن گورنریٹ میں ویکٹر کنٹرول کے لیے اپنی سپرینگ مہم کو جاری رکھے ہوئے ہے۔
عالمی ادارۂ صحت اور یمنی وزارت برائے صحت عامہ و آبادی کے تعاون سے منعقدہ یہ مہم 12 دن تک جاری رہے گی۔
یمنی وزارت برائے صحت اور پاپولیشن کے انڈرسکریٹری ڈاکٹر علی الولیدی نے یمن میں صحت کے شعبے میں معاونت کرنے اور یمنی عوام کو بیماریوں سے بچانے کے لیے کنگ سلمان ہیو مینیٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر کی کاوشوں کی تعریف کی۔
واضح رہ کہ کنگ سلمان ہیو مینیٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر اپنے قیام کے بعد سے یمنی بھائیوں کو پناہ، خوراک،صحت کی دیکھ بھال اور تعلیم سمیت مختلف اقسام کی انسانی امداد فراہم کرنے کے لیے کام کر رہا ہے۔
کنگ سلمان ہیومینیٹرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر مئی 2015 میں قائم کیا گیا تھا۔ مرکز نے اب تک دنیا کے 59 ممالک میں مختلف قسم کے 1556 امدادی منصوبے شروع کیے ہیں۔ یہ منصوبے 144 مقامی،علاقائی اور بین الاقوامی شراکت داروں کے تعاون سے شروع کیے گئے ہیں۔ ان منصوبوں پر پانچ بلین ڈالر سے زیادہ کی رقم خرچ کی گئی ہے۔
کنگ سلمان ہیو مینیٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر کی حالیہ رپورٹ کے مطابق جن ممالک نے اس مرکز کے منصوبوں سے سب سے زیادہ فائدہ اٹھایا ان میں یمن شامل ہے جہاں3.53 ارب ڈالرکے منصوبے شروع کیے گئے۔
اس کے علاوہ فلسطین میں 363 ملین ڈالر، شام میں 305 ملین ڈالر اور صومالیہ میں 202 ملین ڈالر کے منصوبے شامل ہیں۔
علاوہ ازیں کنگ سلمان ہیو مینیٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر نے عالمی ادارہ خوراک پروگرام، بچوں کے لیے اقوام متحدہ کے ایمرجنسی فنڈ اور ریڈ کراس کی بین الاقوامی کمیٹی سمیت انسانی حقوق کی تنظیموں کے ساتھ شراکت بھی کی ہے۔
کنگ سلمان ہیومینیٹرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر کی جانب سے انسانیت کی خدمت، امدادی اور ترقیاتی سرگرمیوں کے لیے عرب اور دیگر اسلامی ممالک میں کئی منصوبے جاری ہیں۔

شیئر: