Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گلوریا جیفارا سعودی وزارت سیاحت کی مشیر مقرر

نارتھ ویسٹرن یونیورسٹی سے بزنس مینجمنٹ میں ماسٹرز ہیں۔(فوٹو الشرق الاوسط)
سعودی وزارت سیاحت نے گلوریا جیفارا کو سینیئر ایڈوائزر کے عہدے پر تعینات کیا ہے۔ یہ عالمی سیاحت کے شعبے میں موثر خواتین میں سے ایک مانی جاتی ہیں۔
العربیہ سبق ویب سائٹ کے مطابق گلوریا جیفارا، نارتھ ویسٹرن یونیورسٹی سے بزنس مینجمنٹ میں ماسٹرز ہیں۔ 
گلوریا 2017 سے 2021 تک سیر و سیاحت کی کونسل کی عالمی چیئرپرسن رہ چکی ہیں اور پوری دنیا میں سیر و سیاحت کے شعبے کی نمائندگی کرتی رہی ہیں۔  
گلوریا، ہارورڈ یونیورسٹی میں جنرل ہیلتھ فیکلٹی میں سرکاری امور کی سپیشل مشیر کے طور پر کام کرچکی ہیں۔ 
گلوریا 2010 سے 2012 تک میکسیکو کی وزیر سیاحت اور فروغ سیاحت کونسل کی ایگزیکٹیو چیئرپرسن کے طور پر بھی کام کرچکی ہیں۔ میکسیکو کو سیاحت کے شعبے میں بین الاقوامی پوزیشن دلانے کا اعزاز رکھتی ہیں۔ 

شیئر: