Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی اور امریکی فضائیہ کی مشترکہ مشقیں ختم

مشترکہ مشقوں کا مقصد ہرطرح کے حالات میں تیار رہنا ہے۔ ( فوٹو ایس پی اے)
سعودی شاہی فضائیہ اور امریکی فورسز کی مشترکہ مشقیں ’سراب الصحرا 3 ‘ سنیچر کو ختم ہو گئیں۔ مشقوں میں دونوں فضائیہ کی جانب سے مختلف نوعیت کی عسکری مہمات پر توجہ دی گئی۔ 
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق مشقوں کا مقصد دوطرفہ مہارت سے مستفیض ہوتے ہوئے مشترکہ جنگی تیاریوں کا جائزہ لینے کےعلاوہ سعودی و امریکی افواج کے مابین باہمی تعاون کو بڑھاتے ہوئے خطے کے امن وسلامتی کو یقینی بنانے کے لیے ہرطرح کے حالات میں تیار رہنا ہے۔ 

مختلف نوعیت کی عسکری مہمات پر توجہ دی گئی۔ (فوٹو ایس پی اے)

مشترکہ فوجی مشقوں میں سعودی عرب کی شاہی فضائیہ کے فائٹر ایف 15 ایس ای، ایف 15 سی، ایف 16، ایف 18، ٹائیفون اور ٹورنیڈو کے علاوہ گراونڈ کنٹرول یونٹ جن میں ابتدائی و پیشگی اطلاعاتی یونٹ، ڈیجیٹل انفارمیشن یونٹ اور فوری ایندھن فراہم کرنے والے یونٹ نے شرکت کی۔
امریکی فضائیہ کی جانب سے مشقوں میں ایف 15، ایف 16، ایف 15 اور ایواکس فضائی جنگی طیارے شامل تھے۔ 
 فضائی مشترکہ مشقوں کی نمایاں خصوصیت فضائی صلاحیتیں، آپریشنل کارکردگی اور ایئر کمانڈ اینڈ کنٹرول کے حوالے سے تھیں جن کا بنیادی مقصد خطے میں امن و سلامتی کو برقرار رکھنے کا مشترکہ ہدف ہے۔   

شیئر: