Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کویت میں مسافروں کے لئے کورونا پابندیوں میں نرمی

کورونا ٹیسٹ کا منفی رزلٹ کم از کم 72 گھنٹے کے لیے کار آمد ہونا چاہئے۔(فوٹو لشرق الاوسط)
کویت نے ان مسافروں کے لئے قرنطینہ کی پابندیوں میں نرمی کی ہے جنہوں نے کورونا وائرس کی ویکسین لے لی تھی یا پھر اس وائرس کی لپیٹ میں آنے کے بعد صحت یاب ہو چکے ہیں۔
کویت کی سرکاری نیوزایجنسی کونا کے مطابق سول ایوی ایشن کے ڈائریکٹوریٹ جنرل کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ اس فیصلے کا اطلاق ان مسافروں پر ہو گا جنہوں نے کویت پہنچنے سے دو ہفتہ قبل کورونا کی پہلی خوراک لی ہے۔

شہریوں اور گھریلو ملازموں کو ویکسین کے بغیر سفر کی اجازت نہیں۔(فوٹوعرب نیوز)

سول ایوی ایشن کی ڈائریکٹوریٹ جنرل(ڈی جی سی اے) کی جانب سے مزید وضاحت کی گئی ہے کہ مسافروں کو لازمی طور پر اپنے پی سی آر ٹیسٹ کا منفی رزلٹ پیش کرنا ہو گا جو ان کی پرواز سے کم از کم 72 گھنٹے کے لیے کار آمد ہونا چاہئے۔
انہیں جہاز میں سوار ہونے سے قبل  پی سی آر ٹیسٹ بھی "کویت مسافر" پلیٹ فارم کے ذریعے  حاصل کرنا ہوگا۔
کونا نیوز ایجنسی کے مطابق اگر کوئی مسافر قرنطینہ میں ہے تو اسے آمد  سے تین دن کے اندر پی سی آر ٹیسٹ کرانا ہوگا اور اگر منفی ثابت ہوا تو وہ قرنطینہ چھوڑ سکتا ہے۔

کویت میں کورونا کے باعث ہلاکتوں کی تعداد 1724 ریکارڈ کی گئی ہے۔(گلف نیوز)

کویت کی سول ایوی ایشن میں پلاننگ پروجیکٹ کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل سعد العطیبی نے بتایا ہے کہ شہریوں اور ان کے ساتھیوں اور گھریلو ملازموں کو منظور شدہ کورونا ویکسین کی خوراک لینے کے بغیر سفر کرنے کی اجازت نہیں۔
وزارت صحت کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ خرابی صحت یا حاملہ خواتین کے علاوہ سفارتی عملے اور طلبا کو اس سے مستثنی قرار دیا گیا ہے۔
کویت میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد  دو لاکھ 98 ہزار223 تک پہنچ گئی ہے جن میں دو لاکھ 83 ہزار952 صحت یاب ہو چکے ہیں جب کہ کویت میں عالمی وبا کے باعث ہلاک ہونے والی کی تعداد 1724 ریکارڈ کی گئی ہے۔
 

شیئر: