Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شاہ سلمان سے افغان اور نائیجریا کے صدور کے رابطے

 دوطرفہ تعلقات اور انہیں مضبوط بنانے کے طریقوں کا جائزہ لیا ہے۔ (فوٹو سبق) 
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے پیر کو افغانستان کے صدر ڈاکٹر محمد اشرف غنی اور نائجیریا کے صدر نے ٹیلیفونک رابطے کیے ہیں۔
سعودی خبر رساں ایجنسسی ایس پی اے کے مطابق’ افغان صدر نے شاہ سلمان کو عید الفطر کی مبارکباد دی ہے۔ شاہ سلمان نے بھی انہیں شکریہ کے ساتھ  عید الفطر کی مبارکباد دی اور آرزو ظاہر کی کہ برادر ملک افغانستان میں مزید امن و استحکام قائم ہو‘۔ 
شاہ سلمان اور افغان صدر نے دونوں برادر ملکوں کے تاریخی تعلقات اور انہیں مضبوط بنانے کے طریقوں کا جائزہ لیا ہے۔  
دوسری جانب شاہ سلمان اور نائجیریا  کے صدر نے ایک دوسرے کو عید کی مبارکباد پیش کی جبکہ شاہ سلمان نے نائجیریا کی فوج کے کمانڈر کی وفات پر صدر اور متوفی کے اعزہ سے تعزیت کا اظہار کیا۔
دونوں رہنماؤں نے نائجیریا اور سعودی عرب کے دوطرفہ تعلقات اور انہیں مضبوط بنانے کے طریقوں کا بھی جائزہ لیا ہے۔ 

شیئر: