Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ابوظبی تیل کمپنی نے بلبازم فیلڈ کے لئے 744 ملین ڈالر کا ٹھیکہ دے دیا

کمپنی نے 2030 تک پیداواری صلاحیت 5 ملین بیرل یومیہ تک بڑھانی ہے۔ (فوٹو عرب نیوز)
ابو ظبی نیشنل آئل کمپنی (اے ڈی این او سی) نے بلبازم آف شور بلاک کی مکمل فیلڈ ڈویلپمنٹ کے لئے 744 ملین ڈالر کا ٹھیکہ دے دیا ہے۔
عرب نیوز کے مطابق  ابوظبی نیشنل آئل کمپنی (اے ڈی این او سی) نے 2030 تک اپنی پیداواری صلاحیت 5 ملین بیرل یومیہ تک بڑھانی ہے۔

مشترکہ منصوبے میں انجینئرنگ اور تعمیرات کا ٹھیکہ دیا گیا ہے۔(فوٹو عرب نیوز)

ابوظبی شہر سے شمال مغرب کی جانب 120 کلومیٹر دور واقع بلبازم بلاک، 3 غیر ترقی یافتہ قسم کی فیلڈز بلبازم ، ام السلسال اور ام الضلو پر مشتمل ہے۔
اے ڈی این او سی یونٹ الیاست پیٹرولیم آپریشنز کمپنی اور چائنہ نیشنل پٹرولیم کارپوریشن کے مشترکہ منصوبے نے نیشنل پٹرولیم کنسٹرکشن کمپنی (این پی سی سی) کو انجینئرنگ، خریداری اور تعمیرات کا ٹھیکہ دیا ہے۔
الیاست میں اے ڈی این او سی اور سی این پی سی بالترتیب 60 فیصد اور 40 فیصد کے حصہ دار ہیں۔

اے ڈی این او سی اور سی این پی سی 60 اور 40 کے حصہ دار ہیں۔ (فوٹو ٹوئٹر)

ابوظبی آئل کمپنی نے وام نیوز ایجنسی کے ذریعے جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ ای پی سی معاہدہ ایوارڈ ، ٹینڈر کے مسابقتی طریق کار کے بعد طے پایا ہے اور اس میں 65 فیصد ایوارڈ ویلیو (اے ڈی او سی) کے ان کنٹری ویلیو (آئی سی وی) پروگرام کے تحت متحدہ عرب امارات کی معیشت میں واپس آئے گا۔
ایوارڈ کی گنجائش میں انجینئرنگ، خریداری، تعمیرات اور سمندر کی سہولتوں کے لئے کمیشننگ سرگرمیوں کا احاطہ کیا گیا ہے تاکہ لائٹ کروڈ آئل کی 45 ہزار بیرل یومیہ پیداوار کی مکمل صلاحیت کا مظاہرہ ممکن ہو سکے۔
 

شیئر: