Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مصری صدر سے سعودی وزیر برائے سپورٹس کی ملاقات

تعاون کو فروغ دینے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔(فوٹو ایس پی اے)
مصری صدر عبدالفتاح السیسی سے منگل کو سعودی وزیر برائےسپورٹس شہزادہ عبدالعزیز بن ترکی الفیصل اور سعودی وزیر مملکت و رکن کابینہ و قائم مقام وزیر حج و عمرہ اور سعودی فٹبال آرگنائزیشن کے سربراہ یاسر المسحل نے ملاقات کی ہے۔ 
مصری ایوان صدارت کے ترجمان نے کہا کہ اس موقع پر نوجوانوں کی سرگرمیوں اور کھیلوں کے تجربات سےاستفادے، مصر اور سعودی عرب کے درمیان تعاون کو فروغ دینے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
مصری صدر نے قاہرہ میں سعودی وزیر شہزادہ عبدالعزیز کو شاہ سلمان اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے لیے خیر سگالی کے پیغامات حوالے کرتے ہوئے کہا کہ ’تمام شعبوں میں مصر اور سعودی عرب کے برادرانہ تعلقات گہرے بھی ہیں اور منفرد نوعیت کے بھی‘۔
انہوں نے کہا کہ’ دونوں ملکوں میں نوجوانوں اور کھیلوں سے دلچسپی لینے والے اداروں کو اہم کردارادا کرنا ہوگا تاکہ ہمارے نوجوان سماجی، ثقافتی سرگرمیوں اور کھیلوں میں آگے آئیں۔ نوجوان دونوں ملکوں کی آبادی کا بڑا حصہ ہیں‘۔ 
شہزادہ عبدالعزیز بن ترکی نے شاہ سلمان اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی جانب سے خیر سگالی کے پیغامات مصری صدر کو پہنچائے اور کہا کہ’دونوں ملکوں کی قیادت نوجوانوں اور کھیلوں میں جس قدر اور جس انداز سے دلچسپی لے رہی ہے وہ باعث اطمینان ہے‘۔
سعودی وزیر نے کہا کہ ’سعودی عرب مصر کے ساتھ کھیلوں کے مشترکہ پروگراموں میں تعاون کو فروغ دینا چاہتا ہے‘۔ 

شیئر: