Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض کا ’ابو مخروق‘ پہاڑ سیاحتی مرکز بنے گا

سعودی عرب میں ریاض کے معروف پہاڑ ’ابومخروق‘ پہاڑ کو سیاحت کا مرکز بنایا جائے گا، اس کے ڈیزائن اور تیاری مکمل کرلی گئی ہے۔  
’ابومخروق‘  تاریخی پہاڑ ہے، اس کی منفرد چٹانیں اورغار دیکھنے سے تعلق رکھتا ہے۔ بانی مملکت شاہ عبدالعزیز کے زمانے میں یہاں گھڑ دوڑ ہوتی تھی اور وہ اسے دیکھنے کے لیے ہر روز ابومخروق پہاڑ آیا کرتے تھے۔ 
العربیہ نیٹ کے  مطابق ریاض میونسپلٹی نے بیان میں کہا کہ جبل ابومخروق کے علاقے میں ترقیاتی کام  شروع کرنے کے لیے تیاریاں کرلی گئی ہیں۔

سپیشل کمیٹی نے مثالی ڈیزائن کا فیصلہ کیا- (فوٹو سبق)

ریاض میونسپلٹی کا کہنا ہے کہ ابو مخروق پہاڑ کی تاریخی حیثیت اور اس کی منفرد ماحولیاتی و قدرتی خصوصیات  سے ہم آہنگ ڈیزائن تیار کیے گئے ہیں۔ یہاں بڑے  رقبے میں سبزہ زار تیار ہوں گے۔ مختلف مقامات پر تفریحی پروگراموں کی سہولتیں ہوں گی۔ سعودی دارالحکومت کے باشندے اور سیاح  یہااں آنا پسند کریں گے۔ 

ڈیزائن کے انتخاب کے لیے آن لائن ووٹنگ کرائی گئی- (فوٹو العربیہ)

ریاض میونسپلٹی نے جبل ابومخروق کے ڈیزائن کے لیے مقابلہ پروگرام منعقد کیا تھا جس میں 230 آرکیٹیکٹ شریک ہوئے۔ سپیشل کمیٹی نے مختلف معتبر ضوابط کو مدنظر رکھ کر مثالی ڈیزائن کا فیصلہ کیا۔ 
علاوہ ازیں ڈیزائن کے انتخاب کے لیے آن لائن ووٹنگ بھی کرائی گئی جس میں 83093 افراد نے حصہ لیا۔ 
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: