Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عرعر میں سعودی خاتون نے ٹریفک کو کنٹرول کیا

سعودی عرب کے شہرعرعر میں ٹریفک سگنل بند ہونے پرسعودی خاتون نے ٹریفک پولیس اہلکار کی طرح اژدھام کو کنٹرول کرتے ہوئے ٹریفک بحال کروادی۔
عرب ٹی وی الاخباریہ کے پروگرام میں خصوصی گفتگو کرتےہوئے ’عنود العنیزی‘ نے کہا ’شاہراہ پرگاڑیوں کی لمبی قطاردیکھ کرسبب معلوم کرنے اپنی گاڑی سے اتر کرچوک پرپہنچی تو دیکھا کہ ٹریفک سگنل کام نہیں کررہے جس کی وجہ سے چوک پرگاڑیاں پھنسی ہوئی ہیں‘۔
ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے ’عنود العنزی‘ نے کہا کہ ’لوگوں کی سلامتی اور ان کی حفاظت کےلیے میں نے یہ کام کیا کیونکہ سنگل بند تھا جس سے لوگوں کو شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑتا اگرچہ مجھے بھی خطرہ تھا تاہم لوگوں کی سلامتی کی سوچ نے مجھے حوصلہ دیا ، ٹریفک پولیس کے وہاں پہنچنے کے بعد میں بھی روانہ ہو گئی‘۔
عنود العنزی نے مزید کہا کہ ٹریفک بحالی کے دوران لوگوں نے میرے اس عمل کو سراہا تاہم تنقید کرنے والوں کی رائے کا بھی میں احترام کرتی ہوں میں نے صرف جذبہ خدمت کے لیے ہی کام کیا۔

شیئر: