Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سینیٹائزنگ کے بعد 4 شہروں میں 14 مساجد دوبارہ کھول دی گئیں

گزشتہ 111 دنوں میں ایک ہزار 4 سو مساجد کی سینیٹائزنگ کی گئی(فوٹو، ٹوئٹر)
وزارت اسلامی امور کی جانب سے کورونا وائرس سے متاثرہ مساجد میں سینیٹائزنگ کا عمل جاری ہے۔  مملکت کے چار شہروں کی 14  مساجد کو جراثیم کش ادویات سے صاف کرنے کے بعد انہیں دوبارہ نمازیوں کے لیے کھول دیا گیا۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے ‘ کے مطابق گزشتہ 111 دنوں میں وزارت اسلامی امور کی جانب سے 1 ہزار 402 مساجد میں آنے والوں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہونے کے بعد انہیں عارضی طور پر بند کرکے انکی مکمل سینیٹائزنگ کی گئی ۔
مساجد کو سینیٹائز کرنے کا مقصد دیگر نمازیوں کو وائرس سے محفوظ رکھنا ہے۔ گزشتہ روز جن 14 مساجد کو دوبارہ کھولا گیا ان میں 7 مساجد قصیم ریجن میں جبکہ 4 ریاض ، 2 الباحہ اور ایک مسجد جازان ریجن میں تھی۔

 مساجد کے لیے مقررہ ضوابط پر عمل کرنا لازمی ہے(فوٹو، ٹوئٹر)

واضح رہے وزارت اسلامی امورکی جانب سے مملکت کے تمام ریجنزمیں مساجد کی انتظامیہ کو خصوصی طورپر ہدایت کی گئی ہے کہ وہ مساجد میں آنے والے کسی بھی مصدقہ کورونا کیس کے بارے میں فوری طورپر وزارت کے متعلقہ شعبے کو مطلع کریں۔
مصدقہ اطلاع ملنے پر متاثرہ مساجد کو عارضی طور پر بند کرکے انہیں جراثیم کش ادویات سے صاف کیاجاتا ہے تاکہ دیگر نمازی کورونا وائرس سے متاثر نہ ہوں۔
وزارت نے مساجد کی انتظامیہ کو اس امر کا بھی پابند کیا ہے کہ وہ کورونا سے حفاظت کے لیے مقررہ ضوابط پر سختی سے عمل کریں تاکہ اس مہلک مرض سے محفوظ رہا جاسکے۔
مساجد میں آنے والے نمازیوں کو اس امر کا بھی پابند کیا گیا ہے کہ وہ ماسک کا استعمال لازمی طورپر کریں جبکہ صفوں کے درمیان سماجی فاصلے کے اصول پرسختی سے عمل کیاجائے۔
نماز باجماعت کےلیے آنے والے اپنے ہمراہ جائے نماز لانے کے بھی پابند ہیں تاہم بیشتر مساجد میں انتظامیہ کی جانب سے خصوصی طورپران افراد کے لیے ایک باراستعمال ہونے والی جائے نماز رکھی جاتی ہے جو مسجد آتے وقت اپنی جائے نماز نہیں لا سکے۔
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز“ گروپ جوائن کریں۔

شیئر: