Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان کی خمیس مشیط پر ڈرون حملوں کی مذمت

اتحادی افواج نے کہا ہے کہ اس نے فضا میں ہی ڈرون کو تباہ کر دیا۔ (فوٹو: اے ایف پی)
پاکستان نے سعودی عرب کے جنوب مغربی شہر خمیس مشیط پر حوثی باغیوں کے ڈرون حملوں کی شدید مذمت کی ہے۔
پاکستان کے دفتر خارجہ سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سنیچر کو خمیس مشیط پر حوثی باغیوں کی جانب سے ڈرون حملوں کی شدید مذمت کرتا ہے۔
دفتر خارجہ کے مطابق ’یہ قابل تعریف ہے کہ اتحادی افواج نے ان کو روک کر تباہ کیا۔ خطے میں خوف اور دہشت پھیلانے کی کوشش کرنے والے اس قسم کے حملے قابل مذمت ہیں۔
پاکستان نے کہا ہے کہ سعودی عرب کی سکیورٹی اور علاقائی سلامتی کو درپیش کسی بھی خطرے کے خلاف مملکت کو اپنی مکمل حمایت اور یکجہتی کا یقین دلاتا ہے۔

 

شیئر: