Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب کی آبادی 35 ملین سے زیادہ ہوگئی 

2019 کے وسط میں مملکت کی آبادی 34.22 ملین تھی۔(فوٹو ٹوئٹر)
سعودی محکمہ شماریات نے کہا ہے کہ 2020 کے وسط میں ابتدائی اندازوں کے مطابق سعودی عرب کی کل آبادی 35 ملین نفوس کی حد عبور کر گئی ہے۔  
اخبار 24 کے مطابق محکمہ شماریات کا کہنا ہے کہ نئے اعدادوشمار کے مطابق سعودی عرب کی آبادی 2.3 فیصد بڑھ کر 35.01 ملین تک پہنچ گئی۔
آبدی میں مردوں کا تناسب 58 فیصد 20.23 ملین جبکہ خواتین کا تناسب 42 فیصد 14.78 ملین ہے۔
یاد رہے کہ 2019 کے وسط میں مملکت کی آبادی 34.22 ملین تھی۔

 

شیئر: