Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شام کی جنگ ایک دہائی میں 5 لاکھ افراد کی زندگیاں نگل گئی

2011 سے اس خطے میں ہنگامے پھوٹنے سے وحشیانہ جبر کا آغاز ہوا۔ (فوٹو ایجپٹ انڈیپینڈنٹ)
جنگ زدہ شام میں گذشتہ دہائی کے اعداد و شمار کے مطابق  تقریباً 5 لاکھ افراد خونی جھگڑوں کے باعث موت کے منہ میں چلے گئے ہیں۔
خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق جنگی صورتحال کا تخمینہ لگائے جانے کے بعد منگل کو یہ بیان جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق حال میں ایک لاکھ تصدیق شدہ ہلاکتیں ہوئی ہیں۔

انسانی حقوق تنظیم کے مطابق حال میں ایک لاکھ ہلاکتوں کی تصدیق ہوئی ہے۔(فوٹو عرب نیوز)

برطانیہ میں قائم شام کی جنگ پر نظر رکھنے والی انسانی حقوق کی تنظیم نے واضح کیا ہے کہ سنہ2011 سے اس خطے میں حکومت مخالف مظاہروں کے باعث ہنگامے پھوٹنے سے وحشیانہ جبر کا آغاز ہوا۔
اس جھگڑے کے باعث اب تک چار لاکھ 94 ہزار 438 افراد موت کی وادی میں اتر چکے ہیں۔

شیئر: