Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گورنر مکہ سے حج و عمرہ سپیشل فورس کے نئے کمانڈر کی ملاقات

میجر جنرل محمد البسامی نے پیر کوعہدے کا چارج سنبھالا ہے۔(فوٹو سبق)
گورنر مکہ مکرمہ اور سربراہ مرکزی حج کمیٹی شہزادہ خالد الفیصل سے منگل کو حج و عمرہ سپیشل فورس کے نئے کمانڈر میجر جنرل محمد البسامی نے اپنے معاون بریگیڈیئر فواز المتیھی کے ہمراہ ملاقات کی ہے۔ 
عاجل ویب سائٹ کے مطابق شہزادہ خالد الفیصل نے میجر جنرل البسامی کو نیا منصب ملنے پر مبارکباد دی اور نئے  فرائض احسن شکل میں انجام دینے کی آرزو ظاہر کی۔
سعودی وزیر داخلہ شہزادہ عبدالعزیز بن سعود نے حال ہی میں وزارت داخلہ کے کلیدی عہدوں پر نئے افسران کا تقرر کیا ہے۔
 ان میں میجر جنرل محمد البسامی کو حج و عمرہ سپیشل فورس کا کمانڈر، میجر جنرل سلمان الجمیعی کو محکمہ ٹریفک کا ڈائریکٹر اور بریگیڈیئر ڈٓاکٹر فواز المتیھی کو حج و عمرہ سپیشل فورس کے ڈپٹی کمانڈر تعینات کیا گا ہے۔ 
میجر جنرل محمد البسامی نے پیر کو اپنے عہدے کا چارج سنبھالا ہے۔

شیئر: