Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کیا پردے میں رہ کر کام کرنا میری جیت نہیں، ثنا خان

ثنا خان کے شوبز سے علیحدگی اور حجاب کے فیصلے نے ان کے مداحوں کو کافی حیران کر دیا تھا (فوٹو: ثناخان انسٹاگرام)
انڈیا کی شوبز انڈسٹری کو خیرباد کہنے والی ثنا خان جو گذشتہ سال 20 نومبر کو مفتی انس کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئیں، سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر گاہے بگاہے اپنی تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں جن سے معلوم ہوتا ہے کہ وہ اپنی شادی شدہ زندگی سے بہت خوش ہیں۔
حال ہی میں انہوں نے اپنی ایک تصویر شیئر کی جو ان کے شوہر مفتی انس نے کھینچی تھی۔ اس تصویر میں انہوں نے حجاب پہن رکھا تھا اور شوبز کی دنیا سے دوری اختیار کرنے کے بعد وہ اسی انداز میں ہی نظر آتی ہیں۔
انہوں نے اس تصویر کے ساتھ لکھا کہ ’سنو! لوگوں سے ڈرتے ہو؟ کیا تم نے یہ آیت نہیں پڑھی ’’اللہ جسے چاہے عزت دیتا ہے اور اللہ جسے چاہے ذلت دیتا ہے۔‘‘ کبھی عزتوں میں ذلت چھپی ہوتی ہے اور کبھی ذلتوں میں عزت۔‘
ثنا خان کی اس پوسٹ کو بہت سے صارفین نے پسند کیا، کسی نے ان کی خوبصورتی کی تعریف کی تو کسی نے ان کی بات س اتفاق کیا۔
ایک صارف اروبھکتا نے لکھا کہ ’اتنی پڑھائی لکھائی کر کے کیا فائدہ جب پردے میں کے اندر رہنا ہے۔‘
اس تبصرے پر ثنا خان نے جواب دیا کہ ’میرے بھائی جب پردے میں رہ کر میں اپنا کام کر سکتی ہوں، شاندار سسرال والے اور شوہر رکھتی ہوں تو مجھے اس سے زیادہ اور کیا چاہیے؟ سب سے اہم یہ کہ اللہ میری حفاظت کر رہا ہے۔ الحمداللہ! اور میں نے اپنی تعلیم بھی مکمل کی ہے تو کیا یہ ایک جیت نہیں ہے؟‘

ثنا خان کے شوبز سے علیحدگی اور حجاب کے فیصلے نے ان کے مداحوں کو کافی حیران کر دیا تھا۔
ثنا کے شوہر انس نے حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران کہا تھا کہ ثنا کا اداکاری چھوڑنے کے فیصلے سے میرا کوئی تعلق نہیں ہے۔
’میں نے انہیں ایک مخصوص انداز میں زندگی گزارنے کے لیے کبھی مجبور نہیں کیا۔‘

ثنا خان نے مفتی انس سید سے گذشتہ سال 20 نومبر کو شادی کی تھی (فوٹو: ثناخان انسٹاگرام)

انہوں نے مزید کہا کہ ثنا نے قریباً چھ ماہ قبل انسٹاگرام پر یہ اعلان کیا تھا کہ وہ حجاب کریں گی۔ اس پر لوگوں نے کہا کہ شاید ایسا وہ وبا اور کام نہ ہونے کی وجہ سے کر رہی ہیں، لیکن درحقیقت وہ ہمیشہ اپنے کاموں سے خود کو الگ رکھنا چاہتی ہیں۔
یاد رہے کہ ثنا خان نے انڈیا کے معروف ریئلٹی شو 'بگ باس' سیزن چھ میں شرکت کی تھی جہاں وہ شو کی رنر اپ رہی تھیں۔ اس کے علاوہ انہوں نے متعدد فلموں میں بھی کام۔ نامور اداکار سلمان خان کے ساتھ انہوں نے فلم 'جے ہو' میں ولن ڈینی ڈینگزو پا کی بیٹی کا کردار ادا کیا تھا۔

شیئر: