Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کفیل کے نظام کے خاتمے کے بعد لیبر کورٹ میں تنازعات میں 50 فیصد کمی

’اب لیبر کورٹ میں نقل کفالہ اور خروج کے کیسز پہلے کی نسبت انتہائی کم ہوگئے ہیں‘ ( فوٹو: سبق)
ریاض میں لیبر کورٹ کے نائب سربراہ سلیمان الدعفس نے کہا ہے کہ کفیل کے نظام کے خاتمے کے بعد لیبر کورٹ میں تنازل اور خروج کے کیسز میں 50 فیصد کمی ہوگئی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق انہوں نے کہا ہے کہ ’وزارت ہیومن ریسورسز کی طرف سے آجر و اجیر کے نظام کا نفاذ لیبر مارکیٹ میں مثبت تبدیلی کا باعث بنا ہے‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’اب لیبر کورٹ میں نقل کفالہ اور خروج کے کیسز پہلے کی نسبت انتہائی کم ہوگئے ہیں‘۔
’خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی ہدایات پر حکومت نے آجر و اجیر کے تعلقات میں مزید بہتری پیدا کی ہے‘۔
’ملک بھر میں لیبر کورٹ آجر واجیر کے درمیان نزاعات کا فیصلہ فریقین کے حقوق کے تحفظ کا خیال رکھتے ہوئے کرتے ہیں‘۔
 

شیئر: