Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امارات میں 2 ہزار کے قریب مزید کورونا کیسز

گزشتہ24 گھنٹے میں 2 لاکھ 30 ہزار سے زیادہ کورونا ٹیسٹ کیے گئے(فوٹو، ٹوئٹر)
متحدہ عرب امارات میں کورونا وائرس کے مزید 19 سو 89 کیسز سامنے آئے جبکہ کورونا سے ایک ہی دن میں 1960 افراد کے صحتیاب ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔
اماراتی وزارت صحت کے مطابق ایک ہی روز میں کورونا سے 3 ہلاکتوں کے بعد اب تک  16 سو 89  افراد اس مرض کے ہاتھوں جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

 کرونا سے 1960 افراد ایک دن میں شفایاب ہوئے(فوٹو، ٹوئٹر)

وزارت صحت نے امارات میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 2 لاکھ 30 ہزار 728 کورونا ٹیسٹ کرائے جن میں سے 19 سو 89 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔
امارات میں اب تک کورونا کے مصدقہ کیسز کی تعداد 5 لاکھ 76 ہزار 947 تک پہنچ چکی ہے جبکہ اس مرض سے اب تک شفایاب ہونے والوں کی تعداد 5 لاکھ 56 ہزار 549 ہو چکی ۔
وزارت صحت کا کہنا ہے کہ کورونا سے حفاظت کےلیے مقررہ ایس اوپیز پرعمل کرنا ضروری ہے جن میں ہاتھوں کی صفائی اور سماجی فاصلے کا اصول ہے۔  

شیئر: