Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پرائیویٹ سیکٹر کو ایئرپورٹ سروسز میں شامل کیا جائے گا: الجدعان

پرائیویٹ سیکٹر کے ساتھ شراکت وسیع البنیاد ہوگی- (فوٹو عرب نیوز)
سعودی وزیر خزانہ محمد الجدعان نے کہا ہے کہ ہوائی اڈوں، صحت، سمندری پانی کو استعمال کے قابل بنانے والے پلانٹس، واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹس، سکولوں کی عمارتوں، شہروں میں ٹرانسپورٹ نیٹ ورک، بنیادی ڈھانچے کی فنڈنگ اور مینجمنٹ میں پرائیویٹ سیکٹر کو شریک کیا جائے گا- 
عاجل، اخبار 24 اور سبق ویب سائٹس کے مطابق وزیر خزانہ نے جی  20 میں بنیادی ڈھانچے کے سرمایہ کاروں کی مکالمہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پرائیویٹ سیکٹر کے ساتھ شراکت وسیع البنیاد ہوگی- نجی کمپنیوں کو سرکاری  منصوبے زیادہ بہترانداز اور زیادہ موثر طریقے سے نافذ کرنے میں شریک کیا جائے گا- اس حوالے سے پرائیویٹ سیکٹر کی صلاحیت سے فائدہ  اٹھایا جائے گا- لاگت کے حوالے سے پرائیویٹ سیکٹر کے تجربے سے فائدہ اٹھایا جائے گا- ایسا کرنے سے عوام کو بہتر خدمات میسر آئیں گی- مصنوعات ضرورت کے مطابق مہیا ہوں گی- توانائی اور سامان کا استعمال کم سے کم ہوگا- 
وزیر خزانہ نے توجہ دلائی کہ بنیادی ڈھانچہ اقتصادی سرگرمیوں کے فروغ میں اہم کردارادا کرے گا- اس کی بدولت  پیداوار کا نظام مضبوط ہوگا جبکہ بنیادی ڈھانچے سے پائدار، جامع اور مضبوط شرح نمو کا راستہ ہموار ہوگا- 
وزیر خزانہ نے حال ہی میں اعلان کیا تھا کہ سعودی عرب  55 ارب ڈالر حاصل  کرنے کے لیے  16 شعبوں کے  160 منصوبوں کی نجکاری کرے گا-
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں
 
 

شیئر: