Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جی20: بنیادی ڈھانچے کے سرمایہ کاروں کی مکالمہ کانفرنس کا افتتاح

کانفرنس کا مقصد گذشتہ برس حاصل ہونے والے جی 20 کے مثبت نتائج سے فائدہ اٹھانا ہے (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزیر خزانہ محمد الجدعان اور اطالوی وزیر اقتصاد و خزانہ ڈینیل فرینکو نے جمعرات کو جی  20 بنیادی ڈھانچے کے سرمایہ کاروں کی مکالمہ کانفرنس کا افتتاح  کیا-  
جس میں جی  20 میں شامل ممالک کے متعدد وزرائے خزانہ، بین الاقوامی  و علاقائی تنظیموں کے اعلیٰ عہدیدار اور ممتاز سرمایہ کار شریک ہوئے- 
عاجل ویب سائٹ کے مطابق  کانفرنس  2020  میں سعودی عرب کے زیر قیادت جی  20 کے قائدانہ کردار کا تسلسل  ہے- اس کا مقصد گذشتہ برس حاصل ہونے والے جی 20 کے مثبت نتائج سے فائدہ  اٹھانا ہے- 
یاد رہے کہ گذشتہ سال بنیادی ڈھانچے میں سرمایہ لگانے والوں کے  ساتھ مکالمے ہوئے تھے- ان میں سے ایک  17 دسمبر  2019 کو  ریاض میں ہوا تھا جس کا موضوع تھا کہ بنیادی ڈھانچے میں جی  20 انویسٹمنٹ گروپ کی کانفرنس۔ 
نئی کانفرنس کا ایک مقصد اٹلی کے زیرقیادت جی 20 گروپ کی جانب سے گذشتہ برس کی کامیاب کوششوں کے سلسلے کو آگے بڑھانا بھی ہے- 
اس موقع پر وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ جی 20 نے سعودی عرب کی قیادت میں ایک رپورٹ تیار کی تھی جسے گروپ کے قائدین وزرائے خزانہ اور سینٹرل بینکوں کے گورنرز نے پسند کیا تھا-
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: