Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’2027 تک دبئی کی سبھی ٹیکسیاں الیکٹرک یا ہائبرڈ ہو جائیں گی‘

سیاحت کے لیے مشہور دبئی میں ٹیکسیاں سفر کا اہم ذریعہ ہیں (فوٹو: دبئی میڈیا آفس)
دبئی کی روڈ اتھارٹی نے اپنی پچاس فیصد ٹیکسیوں کو مکمل الیکٹرک یا ہائبرڈ کرنے میں کامیابی حاصل کر لی ہے۔
الشرق نے اتھارٹی کے چیف ایگزیکٹو افسر برائے سٹریٹیجی اور کارپوریٹ گورننس سیکٹر ناصر بوشہاب کے حوالے سے بتایا ہے کہ 2027 تک سبھی ٹیکسیوں کو الیکٹرک یا ہائبرڈ کر دیا جائے گا۔
اتھارٹی کی جانب سے الیکٹرک گاڑیوں کو فروغ دینے کے لیے جن مراعات کا اعلان کیا گیا ہے ان میں پارکنگ اور روڈ فیس (سالک) سے استثنی بھی شامل ہے، جب کہ ہائبرڈ اور الیکٹرک گاڑیوں کے لیے سالانہ فیس بھی معاف کی گئی ہے۔
الشرق چینل سے گفتگو کرتے ہوئے بوشہاب کا کہنا تھا کہ معاہدہ پیرس کے تحت متحدہ عرب امارات نے کاربن کے اخراج میں کمی کے جس عزم کو اپنایا تھا دبئی اسی کے مطابق کام کر رہا ہے۔
خیال رہے کہ دبئی کی روڈ اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی اپنے طویل المدت منصوبے کے تحت 2050 تک تمام پبلک ٹرانسپورٹ کو کاربن کے صفر اخراج پر لانے کا اعلان کر چکی ہے۔

شیئر: