Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

طائف میں سعودی سہیلیوں کا ریستوران، لبنانی گلوکارہ کے گانوں پر کھانوں کے نام

سعودی سہیلیاں صبح کے وقت فارمیسی میں کام کرتی ہیں۔ ( فوٹو: العربیہ)
سعودی عرب میں طائف شہر کی تین سعودی سہیلیوں نے صبح کے وقت فارمیسی میں ڈیوٹی اور شام کے وقت ریستوران چلا کر خواتین کے سامنے محنت سے کامیابی کی نئی مثال پیش کی ہے۔
العربیہ چینل سے گفتگو کرتے ہوئے طائف میں سعودی خاتون نے بتایا کہ ہم تینوں صبح کے وقت فارمیسی میں ڈیوٹی دیتی ہیں اسی دوران اپنے سیاحتی شہر طائف میں ایسا کچھ کرنے کا پروگرام بنایا جو اب تک کسی نے نہ کیا ہو۔ منفرد انداز کا ریستوران قائم کیا۔ 
تینوں سہیلیوں نے شہر کے مختلف ریستورانوں کے پسندیدہ ترین پکوانوں کی فہرست حاصل کی۔ ہر پکوان میں کچھ نہ کچھ نیا پن پیدا کیا اور ہر پکوان کا نام لبنان کی معروف گلوکارہ ’فیروز‘ کے کسی نہ کسی گانے سے منسوب کردیا۔   
انہوں نے بتایا کہ ہمارا ریستوران اپنے منظر، اپنے انداز اور اپنے کھانوں کے حوالے سے مثال بنتا جارہا ہے۔
تینوں سہیلیاں کام تقسیم کیے ہوئے ہیں اور گاہک خواتین کو منفرد سروس فراہم کرکے ان کا دل جیت رہی ہیں۔

شیئر: