Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

 سعودی نے ریستوران کھول کر اہلیہ کا دیرینہ خواب پورا کردیا

اہلیہ کی خاطر13 سالہ نوکری کو خیر باد کہہ دیا(فوٹو، ٹوئٹر)
جازان میں سکونت پذیر ایک سعودی شہری نے اپنی بیوی کا ساتھ دینے  کی خاطر اپنی تیرہ سالہ ملازمت سے استعفی دے دیا- بیوی نے ریستوران اور قہوہ خانہ کھولنے پر  شوہر سے تعاون کی خواہش ظاہر کی تھی- 
الاخباریہ چینل سے گفتگو کرتے ہوئے امل حبیش نے بتایا کہ ’ریستوران کھولنا میرا خواب تھا، اور اسکی تعبیر کےلیے ہمیشہ کوشاں رہتی تھی ‘۔
 آمل حبیش نے مزید کہا کہ جب میں نے اپنے شوہر سے اپنے دیرینہ خواب کے بارے میں کہا تو انہوں نے ہرطرح کا تعاون کرنے کی یقین دہانی ہی نہیں کرائی بلکہ میرے خواب کو شرمندہ تعبیر کرنے کے لیے اپنی ملازمت سے بھی مستعفی ہو گئے-
 امل حبیش نے بتایا کہ شوہر نے ملازمت چھوڑی تو اسے خوشی بھی ہوئی اور خوف بھی پیدا ہوا- خوف  یہ تھا کہ  اگر خدانخواستہ ریستوران اور قہوہ خانے کا پروجیکٹ ناکام ہوا تو کیا ہوگا- مگر خدشات جلد ہی دور ہوگئے- اب میں اللہ کا شکر ادا کرتی ہوں کہ شوہر ریستوران کے قیام کے روز اول ہی سے  میرے ساتھ ہے- 
محمد الحوذلی نے کہا کہ ایمانداری کی بات یہ  ہے کہ ریستوران کا پروجیکٹ دو برس سے میاں بیوی دونوں کے ذہن میں گردش کررہا تھا- کئی مہینے ریستوران کا ڈیزائن تیار کرنے اور اسے حتمی شکل دینے میں  لگ گئے- پھر کہیں جاکر اس پر عمل درآمد  کیا گیا- ریستوران کا منصوبہ استعفے سے دو سال پہلے ذہن میں آیا تھا- اللہ کا شکر ہے کہ اب یہ منصوبہ کامیابی سے آگے بڑھ رہا ہے- 

شیئر: