Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جاپانی سفیر اور ان کی اہلیہ سعودی لباس میں کیسے لگ رہے ہیں

سعودی لباس میں نئی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے۔(فوٹو اخبار 24)
سعودی عرب میں  جاپانی سفیر اور ان کی اہلیہ نے سعودی لباس میں نئی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے۔
جاپانی سفیر نےصارفین سے یہ بھی پوچھا ہے کہ’ ہم دونوں سعودی پوشاک میں کیسے لگ رہے ہیں‘۔
 جاپانی سفیر نے ٹوئٹر پر نئی تصویر کرتے ہوئے لکھا کہ’ وہ اور ان کی اہلیہ کورونا وائرس سے صحت یابی اور  ویکسین لینے کے بعد زیادہ بہتر حالت میں آگئے ہیں‘۔
یاد رہے کہ جاپانی سفیر اور ان کی اہلیہ سال رواں کے شروع میں کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئے تھے۔ دونوں اس وقت جاپان میں تھے۔ صحت یابی کے انہوں نے سعودی عرب آنے پر ویکسین لگوائی۔  
الاخباریہ کے مطابق جاپانی سفیر نے یہ بھی کہا کہ ’کورونا کا علاج کرنے والے سعودی صحت کے کارکنان وبا کے خلاف جنگ کرنے والے پہلی دفاعی لائن کے سپاہی ہیں‘۔  

شیئر: