Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نشے میں ڈرائیونگ کے مقابلے میں موبائل سے حادثات کی تعداد 10 گنا زیادہ

’ ہم ایک دن میں 286 مرتبہ فون دیکھتے ہیں، یعنی ہر ڈھائی منٹ کے بعد ہم موبائل دیکھتے ہیں‘ ( فوٹو: عکاظ)
ہنگامی طبی امداد کے ماہر اور موبائل کی لت سے عوام الناس کو آگاہ کرنے والے ڈاکٹر فہد العریفی نے کہا ہے کہ سعودی عرب میں شراب نوشی کے مقابلے میں موبائل کی وجہ سے ٹریفک حادثات کی شرح 10 گنا زیادہ ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق انہوں نے کہا ہے کہ ’سعودی عرب میں ہونے والی تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ ہمارے ہاں 80 فیصد نوجوانوں کو موبائل کی لت لگی ہے۔‘
’ ہم ایک دن میں 286 مرتبہ فون دیکھتے ہیں، یعنی ہر ڈھائی منٹ کے بعد ہم موبائل دیکھتے ہیں۔‘
ڈاکٹر فہد العریفی نے کہا ہے کہ ’پہلے نشے کی وجہ سے ٹریفک حادثات ہوتے تھے، اب موبائل کی وجہ سے اس سے کہیں زیادہ ٹریفک حادثات ہوتے ہیں۔‘
انہوں نے کہا کہ ’ہم معاشرے کے افراد کو موبائل کی لت چھڑوانے کی کوشش کر رہے ہیں۔‘
’ہم معاشرے کو آگاہ کر رہے ہیں کہ جس طرح منشیات کی لت لگتی ہے اسی طرح اب ہمیں موبائل کی لت لگ گئی ہے۔‘
’اس لت میں چھوٹے، بڑے، مرد، عورتیں اور بزرگوں سمیت بچے بھی مبتلا ہو گئے ہیں۔‘
 

شیئر: