Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فنی مشکلات کی وجہ سے ویزے میں توسیع نہ ہو تو کیا کریں؟

’مذکورہ مسئلے کے حل کے لیے ابشر اکاؤنٹ یا ٹیلی فون کے ذریعہ رابطہ کر کے حل کیا جاسکتا ہے‘ ( فوٹو: سبق)
ابشر کے ذریعہ غیر ملکی کارکن کے ویزے کی توسیع میں فنی مشکلات درپیش ہوں تو کفیل کو چاہئے کہ وہ انتظامیہ یا کال سینٹر سے رجوع کرے۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق ابشر انتظامیہ نے کہا ہے کہ ’مکفول کی ویزے میں توسیع نہ ہونے کی وجہ فنی مشکلات ہو سکتی ہیں‘۔
’ایسی صورت میں کفیل کو چاہیے کہ وہ ٹوئٹر پر انتظامیہ سے رابطہ کرکے اپنانام اور شناختی کارڈ نمبر کا اندراج کرائے‘۔
’اس کے ساتھ اپنا رابطہ نمبر، مکفول کا نام اور اقامہ نمبر کے علاوہ مسئلے کی وضاحت کرے‘۔
’مذکورہ مسئلے کے حل کے لیے ابشر اکاؤنٹ کے ذریعہ بھی سروس سینٹر سے یا ٹیلی فون کے ذریعہ رابطہ کیا جاسکتا ہے‘۔
ابشر انتظامیہ کی طرف سے یہ وضاحت ایک شہری کے سوال کے جواب میں کی گئی جس میں کہا گیا کہ ’مجھے پیغام وصول ہوا ہے کہ میرے مکفول کا ویزہ 7 دن بعد ختم ہوجائے گا‘۔
’میں نے ویزے میں توسیع کرنا چاہی مگر سسٹم میں نہیں ہو رہی، مجھے کیا کرنا چاہئے‘۔
واضح رہے کہ ابشر آن لائن سروس کے ذریعہ محکمہ جوازات سے رجوع کئے بغیر کئی خدمات انجام دی جاسکتی  ہیں۔
ان میں اقامہ کی توسیع، خروج وعودہ یا خروج نہائی وغیرہ کے علاوہ ویزوں میں توسیع بھی شامل ہے۔
 

شیئر: