Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’سعودی عرب کا علاقائی استحکام کے تحفظ میں کلیدی کردار‘

تاریخی تعلقات اور سٹراٹیجک شراکت کا جائزہ لیا ہے۔ (فوٹو ٹوئٹر)
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے پیر کو ریاض میں ان کے برطانوی ہم منصب نے ملاقات کی ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنی ایس پی اے کے مطابق دونوں وزرائے خارجہ نے برطانیہ اور سعودی عرب کے تاریخی تعلقات اور دوست ملکوں کے درمیان سٹراٹیجک شراکت کا جائزہ لیا ہے۔ 
 باہمی دلچسپی کے علاقائی وبین الاقوامی حالات حاضرہ اور انہیں حل کرنے کے لیے جاری کوششوں  پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ 
العربیہ نیٹ کے مطابق برطانوی دفتر خارجہ نے بیان میں کہا کہ ’سعودی عرب علاقائی استحکام کے تحفظ میں کلیدی کردارادا کررہا ہے۔ سعودی عرب کے ساتھ  شراکت گہری اور طویل ہے۔ کورونا وبا کے بعد معیشت کی تشکیل نو پر بھی دونوں ملک بات چیت کررہے ہیں‘۔
برطانوی وزیر خارجہ نے کہا کہ ’سعودی وژن 2030 جرات مندانہ اور مستقبل پر نظر رکھنے والا ہے‘۔ 
برطانوی وزیر خارجہ نے یہ بھی کہا کہ ’ برطانیہ استحکام کو متزلزل کرنے والی سرگرمیوں پر ایران کے احتساب کے لیے کوشاں ہے۔ ایران کو کبھی ایٹمی طاقت نہیں بننے دیا جائے گا‘۔
انہوں نے یمنی بحران کے حوالےسے کہا کہ’ شہریوں پر حوثیوں کے حملے افسوسناک ہیں۔ مذاکرات پر آمادہ کرنے کے لیے حوثیوں پر دباؤ ضروری ہے‘۔
برطانوی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ’مارب میں شہریوں پر نئے حملے کے مکمل ذمے دار حوثی ہیں‘۔ 

شیئر: