Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی آرامکو کی جانب سے صکوک بانڈ امریکی ڈالر میں جاری

معاہدہ تین، پانچ اور 10 سال کی اقساط پر مشتمل ہوگا (فوٹو: اے ایف پی)
سعودی آرامکو نے صکوک بانڈ پہلی مرتبہ امریکی ڈالر میں بدھ کے روز لانچ کیے ہیں جو تین قسطوں میں جاری کیے جائیں گے۔
خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق ٹرم شیٹ میں واضح ہے کہ معاہدہ تین، پانچ اور10 سال کی اقساط پر مشتمل ہوگا۔
ممکنہ سرمایہ کاروں کے لیے قیمتوں پر رہنمائی فراہم کرتے ہوئے امریکی محکمہ خزانہ کے تین سال کے لیے پلس 105 بیسس (اساس) پوائنٹس، پانچ سال کے لیے پلس 125 بیسس پوائنٹس، جبکہ 10 سال کے لیے 160 بیسس پوائنٹس کا تعین کیا گیا ہے۔
روئٹرز نے ایک سورس کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ آرامکو کمپنی کے روایتی بانڈ کے بجائے اسلامی بانڈ جاری کرنے کو ترجیح دیے جانے کی وجہ خلیجی ممالک میں صکوک بانڈ کی رواں سال فروخت میں چند ڈالرز کا اضافہ بتائی گئی ہے۔
لین دین کا حجم اور حتمی شرائط کا تعین بدھ کو متوقع ہے۔
سنہ 2019 میں 12 ارب  ڈالر کے معاہدے کے بعد آرامکو کمپنی سے توقع کی جا رہی تھی کہ باقاعدہ بانڈز جاری کیے جائیں گے۔ سنہ 2019 کے معاہدے کے بعد آرامکو کمپنی کا آٹھ ارب ڈالر کا معاہدہ ہوا تھا، گذشتہ سال پانچ حصوں پر مشتمل لین دین ہوا، جبکہ آرامکو کمپنی اپنا منافع بھی فنڈ کرتی ہے۔
ٹرم شیٹ کے مطابق 29  فعال اور غیر فعال بک رنرز معاہدے سے منسلک ہیں۔

شیئر: