Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کیا کترینہ کیف اداکار وکی کوشال کو ’ڈیٹ‘ کر رہی ہیں؟

کترینہ کیف اور وکی کوشال کو ’ڈنر ڈیٹ‘ پر دیکھنے کے بعد ان کے بارے میں چہ میگوئیاں شروع ہو گئی تھیں (فوٹو: این ڈی ٹی وی)
بالی وڈ کی ’کیٹ‘ کترینہ کیف اور اداکار وکی کوشال کے درمیان تعلقات کی خبریں کچھ عرصے سے گردش کر رہی ہیں۔
اگرچہ ابھی تک دونوں فلمی ستاروں نے اس خبر کی تصدیق تو نہیں کی لیکن اداکار ہرش وردھان کپور نے ضرور یہ انکشاف کیا ہے کہ کترینہ اور وکی ایک دوسرے کو ’ڈیٹ‘ کر رہے ہیں۔
ہرش وردھان کپور بالی وڈ کے سینیئر اداکار انیل کپور کے بیٹے اور سونم کپور کے بھائی ہیں۔
انڈین ٹی وی چینل این ڈی ٹی وی کے مطابق ہرش وردھان کپور حال ہی میں ایک زوم چیٹ شو ’بائے انوائیٹ اونلی‘ میں نظر آئے جہاں ان سے پوچھا گیا کہ ایک ایسے بالی وڈ کے ریلیشن شپ کی افواہ کے بارے میں بتائیں جو انہیں درست لگتی ہو۔
جس پر انہوں نے جواب دیا کہ ’وکی اور کترینہ ایک ساتھ ہیں، یہ سچ ہے۔‘ وکی نے یہ کہنے کے بعد جھٹ سے یہ بھی کہہ دیا کہ ’کیا میں یہ کہنے سے مشکل میں پھنسنے والا ہوں؟ مجھے نہیں معلوم۔ میرا خیال ہے کہ وہ اس حوالے سے کچھ چھپا نہیں رہے۔‘
کترینہ کیف اور وکی کوشال جب 2019 میں ممبئی میں ’ڈنر ڈیٹ‘ پر دیکھے گئے تو ان کے تعلقات کے بارے میں اسی وقت چہ میگوئیاں شروع ہو گئی تھیں۔ اس موقع پر ان کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہوئی تھیں۔

کترینہ کیف اور اداکار وکی کوشال نے اپنے تعلقات کے حوالے سے گردش کرنے والی خبروں کی تصدیق نہیں کی (فوٹو: فلم فیئر ڈاٹ کام)

لیکن یہ سب شروع کیسے ہوا تو ہم آپ کو بتاتے ہیں کہ 2018 میں مشہور ہدایت کار کرن جوہر کے شو ’کافی ود کرن‘ میں کترینہ کیف نے کہا تھا وہ وکی کوشال کے ساتھ سکرین پر اچھی دکھیں گی۔
گذشتہ مہینے وکی کوشال کی 33ویں سالگرہ کے موقع پر جہاں انہیں بالی وڈ کی مشہور شخصیات نے مبارکباد دی وہیں کترینہ کیف نے بھی ان کی تصویر شیئر کرتے ہوئے ان کے لیے دعائیہ کلمات لکھے تھے۔
کترینہ کیف آخری بار علی عباس ظفر کی فلم بھارت میں سلمان خان اور دیشا پٹانی کے ساتھ نظر آئی تھیں اور اب وہ روہت شیٹی کی فلم سوریاونشی میں اکشے کمار کے ساتھ دکھائی دیں گی۔

شیئر: